مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت میں مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں بھارتی فورس کے ایک اور اہلکار نے خودکشی کرلی ہے۔
اطلاعات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں بھارتی ریزرو پولیس فورس کے اے ایس آئی موتی رام نے اپنی سروس رائفل سے خود کو گولی مار کر خودکشی کی ہے۔
کشمیر میں گزشتہ 13 برس کے دوران بھارتی فورسز کے 455 اہلکار خود کشی کر چکے ہیں۔
ادھر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران ایک اور کشمیری نوجوان کو ہلاک کر دیا۔
بھارتی فوج نے ضلع پلوامہ میں محاصرے اور سرچ آپریشن کے دوران کشمیری نوجوان کو ہلاک کیا۔
آپ کا تبصرہ