مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے روس کے ہم منصب سرگئی لاؤروف سےٹیلی فونک رابطہ کر کےکورونا وائرس کی صورتحال اوردو طرفہ تعلقات و دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کوروناکےباعث روس میں جانی نقصان پرروس کے وزیر خارجہ سےاظہار تعزیت کیا ۔ وزیرخارجہ نے وبا سےنمٹنےکیلئےعالمی سطح پرمربوط اورمشترکہ تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔ وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہپاکستان، روس کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے روس کے ہم منصب سرگئی لاؤروف سےٹیلی فونک رابطہ کر کےکورونا وائرس کی صورتحال اوردو طرفہ تعلقات و دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
News Code 1900996
آپ کا تبصرہ