دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 4 لاکھ 51 ہزار سے زائد ہوگئی

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 84 لاکھ 6 ہزار 62 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس مہلک وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 4 لاکھ 51 ہزار 384 تک پہنچ گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 84 لاکھ 6 ہزار 62 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس مہلک وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 4 لاکھ 51 ہزار 384  تک پہنچ گئی ہے۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 35 لاکھ 36 ہزار 862 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 54 ہزار 449 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 44 لاکھ 15 ہزار 816 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس کی موذی وباء نے مسلسل اپنے پنجے گاڑ رکھے ہیں، جس کے ناصرف مریضوں میں بلکہ اس سے اموات میں بھی ہر روز اضافہ ہو رہا ہے۔

News Code 1900991

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 1 =