اسلام آباد ہائی کورٹ کی خاتون جج کورونا وائرس کا شکار

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں ہائی کورٹ کی خاتون جج کورونا وائرس کا شکار ہو گئی ہیں، جسٹس لبنیٰ سلیم پرویز کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں ہائی کورٹ کی خاتون جج کورونا وائرس کا شکار ہو گئی ہیں، جسٹس لبنیٰ سلیم پرویز کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔ عدالتی حکام کے مطابق جسٹس لبنیٰ سلیم پرویز میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، جس کے بعد ان کی آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ کینسل کر دی گئی ہے۔

عدالتی حکام کا کہنا ہے کہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد جسٹس لبنیٰ سلیم پرویز نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے۔

عدالتی حکام  کے مطابق جسٹس لبنیٰ سلیم پرویز کے سیکریٹری کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ گزشتہ ہفتے پازیٹو آیا تھا، جس کے بعد جسٹس لبنیٰ سلیم نے بھی کورونا ٹیسٹ کروایا تھا۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے 3 ججز کے سیکریٹریز، چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ کے ریڈر کورونا وائرس میں مبتلا ہیں۔

News Code 1900988

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 5 =