برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 42 ہزار 153 ہوگئی

برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 42 ہزار 153 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 99 ہزار 251 ہو چکی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 42 ہزار 153 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 99 ہزار 251 ہو چکی ہے۔

ادھر اسپین میں کورونا کے اب تک 2 لاکھ 91 ہزار 763 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں جب کہ اس وباء سے اموات 27 ہزار 136 پر رکی ہوئی ہیں۔

اٹلی میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 34 ہزار 448 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 2 لاکھ 37 ہزار 828 رپورٹ ہوئے ہیں۔

جرمنی میں کورونا سے کُل اموات کی تعداد 8 ہزار 927 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 1 لاکھ 90 ہزار 179 ہو گئے۔

News Code 1900986

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 10 =