پاکستان میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 3 ہزار سے زائد ہوگئی

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 1 لاکھ 60 ہزار 118 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے ہلاک ہونے والے افراد کی کُل تعداد 3 ہزار 93 تک جا پہنچی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 1 لاکھ 60 ہزار 118 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے ہلاک ہونے والے افراد کی کُل تعداد 3 ہزار 93 تک جا پہنچی ہے۔ پاکستان میں کورونا وائرس کے  97  ہزار 810 مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جبکہ 59 ہزار 215 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد ایک بار پھر دوسرے صوبوں سے زیادہ 60 ہزار 138 ہو چکی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں بھی دیگر صوبوں سے زیادہ 1 ہزار 202 ہو گئی ہیں۔

سندھ میں کورونا وائرس کے اب تک 59 ہزار 983 مریض سامنے آئے ہیں، جبکہ 916 کورونا مریض جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 19 ہزار 613 ہو چکی ہے جبکہ اموات 755 ہو گئیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 9 ہزار 637 کورونا وائرس کے متاثرہ مریض ہیں جبکہ 94 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 8 ہزار 794 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 93 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

گلگت بلتستان میں 1 ہزار 213 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے 18 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

آزاد کشمیر میں کورونا کے اب تک 740 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اس وائرس سے 15 مریض  ہلاک ہو چکے ہیں۔

News Code 1900982

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 11 =