بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر فائرنگ سے 4 پاکستانی شہری ہلاک

بھارتی فورسز نے لائن آف کنٹرول پر نکیال اور باگسر سیکٹر میں شدید فائرنگ کی ہے جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 4 پاکستانی شہری وں ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی فورسز نے لائن آف کنٹرول پر نکیال اور باگسر سیکٹر میں شدید فائرنگ کی ہے جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 4 پاکستانی شہری وں ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول پر سیز فائز معاہدے کی خلاف ورزی  کرتے ہوئے نکیال اور باگسر سیکٹر میں فائرنگ کی جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 4 شہری ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق بھارتی فوج نے جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنایا تاہم پاک فوج کی جانب سے بھارت کی فائرنگ کا مؤثر جواب دیا گیا۔

News Code 1900979

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 0 =