افغانستان میں طالبان کے حملے میں 12 اہلکار ہلاک

افغانستان میں سکیورٹی چیک پوسٹ پر طالبان کے حملے میں 12 افغان سکیورٹی اہلکار ہلاک ہو گئےجبکہ جوابی کارروائی میں 5 طالبان بھی مارے گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے خامہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان میں سکیورٹی چیک پوسٹ پر طالبان کے حملے میں 12 افغان سکیورٹی اہلکار ہلاک ہو گئےجبکہ جوابی کارروائی میں 5 طالبان بھی مارے گئے ہیں۔ افغان حکام کے مطابق طالبان نے افغان صوبے جوزجان میں طالبان سکیورٹی چیک پوسٹ پر صبح سویرے حملہ کیا، حملے میں افغان سکیورٹی فورسز کے 12 اہلکار ہلاک، 5 زخمی ہوئے۔

طالبان حملہ آور 4 افغان سکیورٹی اہلکاروں کو اغوا بھی کر کے لے گئے۔ افغان سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 5 طالبان بھی مارے گئے جبکہ 10 زخمی ہوئے ہیں۔

News Code 1900976

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 1 =