بھارت امن چاہتا ہے لیکن اُکسانے پر جواب دینے کی اہلیت بھی رکھتا ہے

چین اور بھارت کے درمیان کشیدگی پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا کہنا ہے کہ بھارت امن چاہتا ہے لیکن اُکسانے پر جواب دینے کی اہلیت بھی رکھتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین  اور بھارت کے درمیان کشیدگی پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا کہنا ہے کہ بھارت امن چاہتا ہے لیکن اُکسانے پر جواب دینے کی اہلیت بھی رکھتا ہے۔ لداخ میں چینی فوج کے ہاتھوں ہلاک بھارتی فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے مودی کا کہنا تھا کہ قوم کو یقین دلاتا ہوں کہ ہمارے جوانوں کی قربانی رائیگاں نہیں جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ قوم کو فخر ہوگا کہ ہمارے جوان لڑتے لڑتے مرے ہیں، ہمارے لیے ملکی اتحاد اور خود مختاری اولین اہمیت رکھتی ہے۔

بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی نے کہا کہ بھارت امن چاہتا ہے لیکن کسی بھی قسم کی اشتعال انگیزی کا جواب دینے کی بھر پور صلاحیت رکھتا ہے۔

News Code 1900975

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 17 =