فرانس میں عرب نژاد اور چیچن باشندوں کے درمیان خوں ریز لڑائی

فرانس کے شہر دیجوں میں عرب نژاد اور چیچن کمیونٹیوں کے درمیان انتہائی خطرناک تصادم ہوا، عرب نژاد اور چیچن باشندوں نے ایک دوسرے پر کلاشنکوف اور آتشی اسلحہ کا آزادانہ استعمال کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فرانس کے شہر دیجوں میں عرب نژاد اور چیچن کمیونٹیوں کے درمیان انتہائی خطرناک تصادم  ہوا، عرب نژاد اور چیچن  باشندوں نے ایک دوسرے پر کلاشنکوف اور آتشی اسلحہ کا آزادانہ استعمال کیا۔ تصادم کے دوران بعض نوجوان گاڑیوں کے ذریعے بھی حملہ کرنے کی کوشش کرتے رہے۔ اطلاعات کے مطابق کمینٹیوں میں جمعہ سے جاری کشیدگی کی آگ منگل کی صبح اچانک بھڑک اٹھی جو رات گئے تک جاری رہی۔

تصادم کے دوران درجنوں افراد زخمی متعدد گاڑیوں اور املاک کو جلا دیا گیا دونوں گروہ آپس میں ایک دوسرے پر حملہ آور ہوتے رہے۔ اپوزیشن لیڈر جان ماری لیپن دیجوں پہنچ گئی ہیں۔ جمعہ کے روز سے مقامی عرب نژاد نوجوانوں اور چیچن باشندوں کی آپس میں کشیدگی چل رہی تھی۔

ضلع گریسلز کے رہائشیوں کا الزام ہے کہ مقامی پولیس تماشائیوں کی طرح دیکھتی رہی اور مداخلت کرنے میں سست روی کا مظاہرہ کرتی رہی۔

News Code 1900974

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 4 =