راہول گاندھی کی مودی پر شدید تنقید / لداخ سرحد پر بھارتی فوج کی چین کے ہاتھوں شکست

لداخ میں چينی فوجیوں کے ہاتھوں بھارتی فوج کی شکست ، 20 فوجیوں کی ہلاکت اور کئي درجن فوجیوں کی گرفتاری کے بعد اپوزیشن رہنما راہول گاندھی نے وزير اعظم نریندر مودی پر شدید تنقید اور سوال کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کہاں چھپ گئے ہیں؟

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ لداخ میں چينی فوجیوں کے ہاتھوں بھارتی فوج کی شکست ، 20 فوجیوں کی ہلاکت اور کئي درجن فوجیوں کی گرفتاری کے بعد اپوزیشن رہنما راہول گاندھی نے وزير اعظم نریندر مودی پر شدید تنقید اور سوال  کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کہاں چھپ گئے ہیں؟لداخ میں چینی فوج سے جھڑپ میں 20 بھارتی فوجیوں کی ہلاکت پر کانگریسی رہنما اور بھارتی پارلیمنٹ کے رکن، راہول گاندھی بھی مودی سرکار پر برس پڑے۔ کچھ دیر پہلے اپنی ایک ٹویٹ میں راہول گاندھی نے لکھا: "  وزیراعظم خاموش کیوں ہے؟ وہ کہاں چھپا بیٹھا ہے؟ بہت ہوگیا! ہمیں معلوم ہونا چاہیے کہ کیا ہوا تھا۔"

واضح رہے کہ گزشتہ 45 سال میں یہ پہلا موقع ہے کہ جب بھارت کو لداخ میں چین کے خلاف جھڑپوں میں بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا ہے مگر اس بارے میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے اب تک کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔ بعض ذرائع کے مطابق لداخ میں جھڑپ کے دوران 50 بھارتی فوجی ہلاک اور 75 سے زائد گرفتار کرلئے گئے ہیں۔ اس سے قبل بھارت نے ایک کرنل سمیت 3 فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی تھی ۔ ذرائع کے مطابق اس کارروائیم يں 5 چینی فوجی بھی ہلاک ہوئے ہیں۔

News Code 1900968

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 7 =