مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت میں کورونا وائرس سے 11 ہزار 921 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 54 ہزار 161 ہو گئی ہے۔
بھارت میں بھی کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے ۔ بھارت دنیا میں کورونا وائرس میں مبتلا مریضوں کے لحاظ سے چوتھے نمبر پر آگیا ہے۔ ادھر روس میں کورونا وائرس سے کل اموات 7 ہزار 284 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 45 ہزار 458 ہو چکی ہے۔
آپ کا تبصرہ