برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 41 ہزار 969 ہوگئی

برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 41 ہزار 969 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 98 ہزار 136 ہوچکی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 41 ہزار 969 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 98 ہزار 136 ہوچکی ہے۔

ادھراسپین میں کورونا کے اب تک 2 لاکھ 91 ہزار 408 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں جب کہ اس وباء سے اموات 27 ہزار 136 پر رکی ہوئی ہیں۔

اٹلی میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 34 ہزار 405 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 2 لاکھ 37 ہزار 500 رپورٹ ہوئے ہیں۔

جرمنی میں کورونا سے کُل اموات کی تعداد 8 ہزار 910 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 1 لاکھ 88 ہزار 382 ہو گئے۔

فرانس میں کورونا وائرس کے باعث مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 547 ہوگئیں جبکہ کورونا کیسز 1 لاکھ 57 ہزار 716 ہو گئے۔

News Code 1900964

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 8 =