پاکستان میں کورونا وائرس میں مبتلا افراد کی تعداد 1 لاکھ 54 ہزارسے زائد ہوگئی

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 1 لاکھ 54 ہزار 760 ہو چکی ہے، جبکہ اس مہلک وائرس سے ہلاک افراد کی کُل تعداد 2 ہزار 975 تک جا پہنچی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 1 لاکھ 54 ہزار 760 ہو چکی ہے، جبکہ اس مہلک وائرس سے ہلاک افراد کی کُل تعداد 2 ہزار 975 تک جا پہنچی ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے 93 ہزار 348 مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جبکہ 58 ہزار 437 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد ایک بار پھر دوسرے صوبوں سے زیادہ 58 ہزار 239 ہو چکی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں بھی دیگر صوبوں سے زیادہ 1 ہزار 149 ہو گئی ہیں۔

سندھ میں کورونا وائرس کے اب تک 57 ہزار 868 مریض سامنے آئے ہیں، جبکہ 886 کورونا مریض جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 19 ہزار 107 ہو چکی ہے جبکہ اموات 731 ہو گئیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 9 ہزار 242 کورونا وائرس کے متاثرہ مریض ہیں جبکہ 90 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 8 ہزار 437 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 89 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

گلگت بلتستان میں 1 ہزار 164 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے 17 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

آزاد کشمیر میں کورونا کے اب تک 703 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اس وائرس سے 13 مریض ہلاک ہو چکے ہیں۔

News Code 1900956

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 6 =