سعودی عرب میں کورونا وائرس میں مبتلا افراد کی تعداد 1 لاکھ 32 ہزار سے زائد ہوگئی

سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک 1 ہزار 11 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ کورونا میں مبتلا ہونے والے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 32 ہزار 48 تک جا پہنچی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے واس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک 1 ہزار 11 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ کورونا میں مبتلا ہونے والے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 32 ہزار 48 تک جا پہنچی ہے۔ عرب ذرائع کے مطابق سعودی عرب کوروناو ائرس سے ہلاکتوں کی اصلی تعداد کو چھپا رہا ہے۔

پیرو میں کورونا وائرس کے باعث 6 ہزار 860 ہلاکتیں اب تک ہو چکی ہیں جبکہ یہاں کورونا کیسز 2 لاکھ 32 ہزار 992 رپورٹ ہوئے ہیں۔

ایران میں کورونا وائرس سے جاں بحق والوں کی کل تعداد 9 ہزار 65 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 1 لاکھ 92 ہزار 439 ہو گئے۔

جرمنی میں کورونا سے کُل اموات کی تعداد 8 ہزار 885 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 1 لاکھ 88 ہزار 44 ہو گئے۔

ترکی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 4 ہزار 825 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 1 لاکھ 79 ہزار 831 ہو گئے۔

News Code 1900950

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 1 =