بھارت میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 لاکھ 32 ہزار سے زائد ہوگئی

بھارت میں کورونا وائرس کے کیسوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔گزشتہ 3 دن لگاتار 11 ہزار سے زائد مریضوں میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد بھارت میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 لاکھ 32 ہزار424 ہوگئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت میں کورونا وائرس کے کیسوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔گزشتہ 3 دن لگاتار 11 ہزار سے زائد مریضوں میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد بھارت میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 لاکھ 32 ہزار424 ہوگئی ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ روز بھارت میں 11 ہزار502 نئے کورونا کے کیسز سامنے آئے جس کے بعد ملک میں متاثرہ افراد کی تعداد 3 لاکھ 32 ہزار 424 ہوگئی ہے۔

گزشتہ روز بھارت میں کورونا سے 325 افراد ہلاک ہوئے جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد 9520 ہوگئی ہے۔ جبکہ ایک لاکھ 69 ہزار797 مریض بیماری سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

News Code 1900946

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 5 =