روس میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 7 ہزار سے زائد ہوگئی

روس میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 7 ہزار 284 ہو گئی ہے جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 45 ہزار 458 ہو چکی ہے۔

مہر خبررساں اجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 7 ہزار 284 ہو گئی ہے جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 45 ہزار 458 ہو چکی ہے۔

ادھربرطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 41 ہزار 736 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 96 ہزار 857 ہوچکی ہے۔

اسپین میں کورونا کے اب تک 2 لاکھ 91 ہزار 189 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں جب کہ اس وباء سے اموات 27 ہزار 136 ہو چکی ہیں۔

اٹلی میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 34 ہزار 371 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 2 لاکھ 37 ہزار 290 رپورٹ ہوئے ہیں۔ فرانس میں کورونا وائرس کے باعث مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 436 ہوگئیں جبکہ کورونا کیسز 1 لاکھ 57 ہزار 372 ہو گئے۔

News Code 1900943

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha