دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 81 لاکھ 41 ہزارسے زائد ہوگئی

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 81 لاکھ 41 ہزار 521 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 4 لاکھ 39 ہزار 713 ہو گئی ہیں۔

مہرخبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 81 لاکھ 41 ہزار 521 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 4 لاکھ 39 ہزار 713 ہو گئی ہیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 34 لاکھ 49 ہزار 391 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 54 ہزار 617 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 42 لاکھ 52 ہزار 417 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

امریکہ تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس کی موذی وباء نے مسلسل اپنے پنجے گاڑ رکھے ہیں، جس کے ناصرف مریضوں میں بلکہ اس سے اموات میں بھی ہر روز اضافہ ہو رہا ہے۔

News Code 1900942

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 1 =