لداخ کی سرحد پر چین اور بھارت کے درمیان کشیدگي /کرنل سمیت  3 بھارتی فوجی ہلاک

چین اور بھارت کی افواج کے درمیان متنازع سرحدی علاقے لداخ میں جھڑپیں ہوئیں ہیں جن میں ایک کرنل سمیت 3 بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین اور بھارت کی افواج کے درمیان متنازع سرحدی علاقے لداخ میں جھڑپیں ہوئیں ہیں جن میں ایک کرنل سمیت 3 بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔  اطلاعات کے مطابق جھڑپیں گلوان ویلی میں ہوئی ہیں۔  جھڑپ میں تین بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں جن میں بھارتی فوج کا ایک کرنل اور دو سپاہی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ 1975 کے بعد دونوں ممالک کے درمیان جھڑپوں میں بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کا یہ پہلا واقعہ ہے۔

خیال رہے کہ دونوں ممالک کے درمیان لداخ کے متنازع علاقے میں حالات کشیدہ ہیں۔

تاہم اب دونوں ممالک کے عسکری حکام کے درمیان اس حوالے سے بات چیت جاری ہے، جبکہ اس بارے میں غیر ملکی میڈیا میں چینی افواج کے بھارت کے مقبوضہ علاقے میں داخل ہونے کی متضاد خبریں گردش کرتی رہی ہیں۔

News Code 1900941

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 1 =