امریکہ کا روس میں فوجی قیدی کی رہائی کا مطالبہ

روس میں جاسوسی کے جرم میں سابق امریکی فوجی پال وہیلن کو قید کی سزا پر امریکہ نے برہمی کا اظہار کیا ہےجبکہ امریکی وزیر خارجہ نے پال وہیلن کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس میں جاسوسی کے جرم میں سابق امریکی فوجی پال وہیلن کو قید کی سزا پر امریکہ نے برہمی کا اظہار کیا ہےجبکہ امریکی وزیر خارجہ نے پال وہیلن کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپئو کا کہنا ہے کہ روسی عدالت کے فیصلے پر امریکہ شدید غم وغصے کی کیفیت میں ہے، امریکی شہری پال وہیلن کو خفیہ عدالتی کارروائی میں خفیہ شواہد پر سزا سنائی گئی، دفاع کا مناسب موقع بھی نہیں دیا گیا۔

مائیک پمپئو کا کہنا ہے کہ امریکی شہری کے ساتھ روسی حکام کا رویہ بہت برا رہا، امریکہ پال وہیلن کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتا ہے۔ روس کی عدالت نے سابق امریکی میرین پال وہیلن کو جاسوسی کے جرم میں سولہ برس قید کی سزا سنائی ہے۔

News Code 1900938

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 0 =