پاکستان کے مختلف شہروں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کا آغاز

پاکستان کے مختلف شہروں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کا آغاز ہو گیا ہے، داخلی و خارجی راستے سیل کر دیئے گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے مختلف شہروں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کا آغاز ہو گیا ہے، داخلی و خارجی راستے سیل کر دیئے گئے ہیں۔  خیبر پختون خوا کے شہروں پشاور اور سوات کے علاوہ پنجاب کے شہر سرگودھا، سندھ کے شہر گھوٹکی اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤ نافذ کر کے انہیں سیل کر دیا گیا ہے۔ لاہور کے کچھ علاقوں میں آج رات 12 بجے سے اسمارٹ لاک ڈاؤن کا آغاز ہو گا۔

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کے ضلع غربی میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے 5 ٹاؤنز کی 16 یونین کونسلز میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کرنے کی سفارش کی گئی ہے، اسمارٹ لاک ڈاؤن والے علاقوں میں آمد و رفت بند رہے گی، اشیائے خورد و نوش، دواؤں اور ایمرجنسی سروس کی دکانیں کھلی رہیں گی۔

ادھر پشاور کے 4 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن شروع ہو گیا ہے، ان علاقوں میں داخلی و خارجی راستے سیل کر دیئے گئے۔

پشاور کے 4 علاقوں اشرفیہ کالونی، چنار روڈ، دانش آباد، حیات آباد فیز ون سیکٹر ای ون میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔

اسمارٹ لاک ڈاؤن والے علاقوں میں مارکیٹیں بند ہیں، پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔

پشاور کے اسمارٹ لاک ڈاؤن والے علاقوں میں دودھ، دہی، تندور اور میڈیکل اسٹورز کے علاوہ کسی کاروبار کی اجازت نہیں دی گئی ہے جبکہ علاقے کے رہائشیوں پر بھی باہر جانے پر پابندی عائد ہے۔

News Code 1900937

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 7 =