کینیڈا میں پرواز کے دوران فضا میں دو چھوٹے طیاروں میں تصادم

کینیڈا میں پرواز کے دوران فضا میں دو چھوٹے طیاروں کے بازو آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں ایک طیارہ ہچکولے کھاتے ہوئے دریا میں گر گیا ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کینیڈا میں پرواز کے دوران فضا میں دو چھوٹے طیاروں کے بازو آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں ایک طیارہ ہچکولے کھاتے ہوئے دریا میں گر گیا ۔ اس حادثے میں دونوں طیاروں میں موجود افراد محفوظ رہے۔

اطلاعات کے مطابق کینیڈا میں فضا میں ایک انجن والے دو چھوٹے مسافر بردار طیاروں کے بازو ایک دوسرے سے ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں چمپیئن 7 جی بی طیارہ ہچکولے کھاتے ہوئے اوٹاوا دریا میں ایک کشتی سے محض 20 فٹ کی دوری پر گر کر دریا برد ہوگیا۔

 اوٹاوا دریا میں تفریح کی غرض سے بوٹنگ کرنے والے دو دوستوں نے فوری طور پر ریسکیو ادارے کو فون کیا، امدادی کام کے دوران 70 سالہ پائلٹ کو بحفاظت نکال لیا گیا جنہیں معمولی چوٹیں آئی ہیں جب کہ دوسرا طیارہ کیسنا 172 ایم جی میں 4 افراد موجود تھے جو قریبی ایئرپورٹ پر محفوظ لینڈنگ کرنے میں کامیاب ہوگیا۔

News Code 1900933

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 3 =