ایرانی وزیر خارجہ ماسکو روانہ ہوگئے

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف ایک اعلی وفد کے ہمراہ استنبول سے ماسکو روانہ ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف ایک اعلی وفد کے ہمراہ استنبول سے ماسکو روانہ ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق ایرانی وزير خارجہ کل ایک اعلی وفد کے ہمراہ ترکی کے دورے پر استنبول پہنچے تھے جہاں انھوں نے ترک وزير خارجہ مولود چاوش اوغلو سے دو طرفہ تعلقات، علاقائی اور عالمی امور کے بارے میں ملاقات اور گفتگو کی۔ اس ملاقات میں دونوں ممالک کے وزراء خارجہ نے تجارتی اور سفارتی امور کے بارے میں تبادلہ خیال کیا اور ایک یادداشت پر دستخط بھی کئے۔

ایرانی وزير خارجہ کچھ دیر قبل ترکی سے روس کے دورے پر روانہ ہوگئے ہیں جہاں وہ روسی حکام کے ساتھ دو طرفہ تعلقات اور عالمی امور کے بارے میں گفتگو اور تبادلہ خیال کریں گے۔

News Code 1900931

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 5 =