امریکہ کا ایف 15 لڑاکا طیارہ برطانیہ میں گر کر تباہ ہوگیا

امریکی فضائیہ کا ایف 15 لڑاکا طیارہ تربیتی پرواز کے دوران برطانیہ میں یارکشائر کے ساحلی علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسکائی نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی فضائیہ کا  ایف 15 لڑاکا طیارہ تربیتی پرواز کے دوران برطانیہ میں یارکشائر کے ساحلی علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا۔ 

اطلاعات کے مطابق برطانیہ کے شہر سفوک میں امریکی فضائیہ کے بیس سے اڑان بھرنے والے ایف-15 لڑاکا طیارے " سی ایگل " کا رابطہ کنٹرول روم سے منقطع ہوگیا تھا۔ معمول کی تربیتی پرواز پر مامور طیارے میں ایک پائلٹ موجود تھا جس کی شناخت تاحال ظاہر نہیں کی گئی ہے۔

امریکی فضائیہ کے حکام نے خیال ظاہر کیا ہے کہ طیارہ یارکشائر کے مشرقی ساحل سے 74 ناٹیکل میل دور گر کر تباہ ہوا، ریسکیو ادارے اس علاقے میں طیارے کے ملبے کی تلاش میں سرچ آپریشن کر رہے ہیں جس کے لیے برطانوی حکام کی مدد بھی شامل ہے۔

News Code 1900927

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 2 =