روس میں سابق امریکی فوجی کو16 سال قید کی سزا

روس میں سابق امریکی فوجی کو جاسوسی کے جرم میں 16 سال قید کی سزا سنادی گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس میں سابق امریکی فوجی کو جاسوسی کے جرم میں 16 سال قید کی سزا سنادی گئی ہے۔ روس کی عدالت نے سابق امریکی میرین پال وہیلن پر امریکہ کے لیے جاسوسی کے الزامات ثابت ہونے پر 16 برس قید کی سزا سنائی ہے۔

پال وہیلن کو دسمبر 2018ءمیں ماسکو کے ایک ہوٹل سے گرفتار کیا گیا تھا اور اس کے پاس سے خفیہ معلومات کی حامل کمپیوٹر فلیش ڈرائیو برآمد ہوئی تھی۔ پال وہیلن کے پاس امریکہ، برطانیہ، کینیڈا اور آئرلینڈ کی شہریت موجود ہے، پال وہیلن نے الزامات سے انکار کیا ہے۔

News Code 1900925

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 3 =