بھارتی حکومت کی مجرمانہ غفلت سے بھارت میں کورونا تیزی سے پھیل رہا ہے

برطانوی جریدے "فنانشل ٹائمز" کے مطابق بھارت کی1.4ارب آبادی میں کورونا وائرس سے اب تک 9ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ بھارتی حکومت کی مجرمانہ غفلت کے نتیجے میں بھارت کورونا وائرس سے متاثر ہونے والا دنیا کا بدترین ملک بن گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق برطانوی جریدے "فنانشل ٹائمز" کے مطابق بھارت کی1.4ارب آبادی میں کورونا وائرس سے اب تک  9ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ بھارتی حکومت کی مجرمانہ غفلت کے نتیجے میں بھارت کورونا وائرس سے متاثر ہونے والا دنیا کا بدترین ملک بن گیا ہے۔

فنانشل جریدے کے مطابق وزیراعظم مودی نے500کورونا کیسز پر24مارچ کودنیا کا ظالمانہ لاک ڈاؤن کیا اور یہ دعویٰ کیا کہ وہ کورونا وائرس کو شکست دینے میں کامیاب ہوجائیں گے۔

"فنانشل ٹائمز" کے ہاتھوں مودی سرکار کو بدترین سبکی کا سامنا کرنا پڑا۔جریدے کے مطابق بھارتی وزیراعظم مودی نے 500 کورونا کیسز پر 24 مارچ کو دنیا کا ظالمانہ لاک ڈاؤن کیا، فتح کا نعرہ لگایا، مودی نے تباہ ہوتی معیشت پر مئی کے آخر میں لاک ڈاؤن ختم کیا، انفیکشن بڑھا، اسپتال بھر گئے، مودی کا بھارت خطرناک حد تک وائرس کی طوالت برداشت کرنے کو تیار نہیں۔

فنانشل جریدے نے کہا کہ بھارت میں لاک ڈاؤن بوکھلاہٹ سے کاروبار بند، ٹرانسپورٹ معطل، مزدور بے روزگار ہو گئے، بھارت میں لاکھوں افراد کچی آبادی، صنعتی علاقوں میں بنا معاش پھنسے رہے، بیشتر دیہات کو پیدل گئے، بھارت میں لاک ڈاؤن سے سنگین معاشی بحران پیدا ہوا، 14 کروڑ افراد بے روزگار ہوئے، مودی کے باعث بھارت 40 سال میں پہلی مرتبہ شدید کساد بازاری سے گزر رہا ہے۔

پوری دنیا میں لاک ڈاؤن برقرار رکھنا مشکل ترین، آبادی کیلئے دور رس معاشی مشکلات کا پیشہ خیمہ رہا، ہندوستان میں یومیہ کورونا کیسز اوسطاً 9 ہزار 439 ہو چکے۔جریدے نے انتباہ کیا کہ جولائی کے آخر تک بھی ہندوستان میں کورونا کیسز عروج پر نہیں پہنچیں گے، لاک ڈاؤن کے بعد ہندوستانی معیشت مخدوش، کورونا کیسز تیزی سے بڑھ رہے ہیں، شہروں سے دیہی علاقوں کو جانے والے مزدور کورونا پھیلاؤ کا ذریعہ بن گئے۔

News Code 1900919

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 10 =