مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کورونا وائرس کی عالمگیروبا سے بین الاقوامی معیشتوں کو نقصان پہنچنے کا تباہ کن سلسلہ جاری ہے۔
اطلاعات کے مطابق کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے اقتصادی سرگرمیاں سست روی کا شکارہیں جبکہ کورونا وبا سے ترقی پذیرممالک کے ساتھ ساتھ مستحکم معیشتوں والے ممالک کی جی ڈی پی پرمنفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔
اس وبا نے عالمی سطح پر نہ صرف صحت اور انسانی جانوں بلکہ معیشتوں کے تقریباً تمام شعبوں کو نقصان پہنچایا ہے اورتمام ممالک اس صورتحال میں مشکلات کا سامنا کررہے ہیں۔ وبا کی وجہ سے عالمی معیشت کی مجموعی پیداوار (جی ڈی پی) کو 9000 ہزار ارب ڈالرکے نقصان کا سامنا ہے۔
دستیاب اعدادوشمارکے مطابق اگرکورونا وائرس کی دوسری لہر سامنے نہیں آتی ہے تو اس صورت میں 2019ء کے مقابلے میں 2020 ء میں برطانیہ کی جی ڈی پی میں منفی 11.5، فرانس منفی 11.4، اٹلی منفی 11.3، سپین منفی 11.1، یوروخطہ منفی 9.1، روس منفی 8، کینیڈامنفی 8، برازیل منفی 7.4، امریکہ منفی 7.3، جرمنی منفی 6.6، جاپان منفی 6، بھارت منفی 3.7 اورچین منفی 2.6 فیصد تک گرسکتی ہے۔
آپ کا تبصرہ