مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہونے والے مساجد پر وہابی دہشت گردوں کے حملوں کی پاکستان نے مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عبادت گاہوں پرغیر انسانی حملوں کا کوئی جواز نہیں۔ پاکستانی وزارت خارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان کابل میں مسجد وزیر اکبر خان اور مسجد شیر شاہ سوری پر دہشت گرد حملوں کی مذمت کرتا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ دہشت گرد حملوں میں معروف مذہبی اسکالرز ڈاکٹر ایاز نیازی اور مولوی عزیز اللّہ مفلیح ہلاک ہوگئے۔
آپ کا تبصرہ