پاکستان میں وہابی دہشت گرد تنظیم جماعت احرار کے 4 دہشت گرد گرفتار

پاکستان کے صوبہ خيبر پختون خواہ کی پولیس نے کارروائی کے دوران پشاور سے وہابی دہشت گرد اور کالعدم جماعت الاحرار کے 4 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ خيبر پختون خواہ کی پولیس نے کارروائی کے دوران پشاور سے وہابی دہشت گرد اور کالعدم جماعت الاحرار کے 4 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

 اطلاعات  کے مطابق پشاور پولیس نے چند روز قبل گرفتار دہشت گردوں کی نشاندہی پر تخریبی سرگرمیوں میں ملوث گروہ کے مزید4 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا، گرفتار تمام دہشت گردوں کا تعلق وہابی دہشت گرد اور کالعدم تنظیم جماعت الاحرار اور حزب الاحرار سے ہے۔

پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتار دہشت گردوں نے مختلف تخریبی سرگرمیوں اور بھتہ خوری میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا ہے جب کہ ملزمان کے قبضہ سے دستی بم بھی برآمد کرلیے گئے ہیں۔

News Code 1900900

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 10 =