مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے علاقہ تھرپارکر کی تحصیل ننگرپارکر کے گاؤں میں کنوے کی کھدائی کے دوران دب کر 4 مزدور کر ہلاک ہوگئے۔ مٹھی ننگرپارکر کے راڑکرو میں کنویں کی کھدائی کے دوراں کنواں دب جانے سے 4 مزدور ہلاک ہوگئے،لاشیں نکال لی گئیں۔تھرپارکر کی تحصیل ننگرپارکر کے گاؤں راڑکوؤ میں کنویں کی کھدائی کےدوران 16 فٹ کھودا گیا کنواں اچانک دب گیا۔ ہلاک مزدوروں میں کولہی برادری سے تعلق رکھنے والے 4 مزدور جالو مل ،وانکجی،مہاسنگھ اور کرمن شامل ہیں۔
مزدور گاؤں کے رہائشی کے کھیت میں زرعی زمین آباد کرنے کے لیے کنواں کھود رہے تھے ۔اطلاع پر ننگرپارکر متعلقہ انتظامیہ نے کرینوں کی مدد سے چاروں لاشیں نکال لی ہیں۔
آپ کا تبصرہ