امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 17 ہزار سے زائد افراد ہلاک

امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 17 ہزار 527 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ اس مہلک وائرس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 21 لاکھ 42 ہزار 224 ہو چکی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے نیویارک ٹائمز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 17 ہزار 527 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ اس مہلک وائرس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 21 لاکھ 42 ہزار 224 ہو چکی ہے۔ امریکہ کے اسپتالوں اور قرنطینہ مراکز میں 11 لاکھ 70 ہزار 591 کورونا مریض زیرِ علاج ہیں جن میں سے 16 ہزار 744 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 8 لاکھ 54 ہزار 106 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔ امریکہ تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس کی موذی وباء نے مسلسل اپنے پنجے گاڑ رکھے ہیں، جس کے ناصرف مریضوں میں بلکہ اس سے اموات میں بھی ہر روز اضافہ ہو رہا ہے۔

News Code 1900895

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 0 =