برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 41 ہزار662 ہوگئی

برطانیہ میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 41 ہزار 662 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 94 ہزار 375 ہوچکی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانیہ میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 41 ہزار 662 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 94 ہزار 375 ہوچکی ہے۔ ادھراسپین میں کورونا کے اب تک 2 لاکھ 90 ہزار 685 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں جب کہ اس وباء سے اموات 27 ہزار 136 ہو چکی ہیں۔ اٹلی میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 34 ہزار 301 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 2 لاکھ 36 ہزار 651 رپورٹ ہوئے ہیں۔

پیرو میں کورونا وائرس کے باعث 6ہزار 498 ہلاکتیں اب تک ہو چکی ہیں جبکہ یہاں کورونا کیسز 2 لاکھ 25ہزار 132 رپورٹ ہوئے ہیں۔

جرمنی میں کورونا سے کُل اموات کی تعداد 8 ہزار 867 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 1 لاکھ 87 ہزار 423 ہو گئے۔

فرانس میں کورونا وائرس کے باعث مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 398 ہوگئیں جبکہ کورونا کیسز 1 لاکھ 56 ہزار 813 ہو گئے۔

News Code 1900891

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 6 =