سعودی عرب کا رواں سال حج منسوخ کرنے پر غور شروع

سعودی عرب کے حکام نے رواں سال حج منسوخ کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فنانشل ٹائمز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے حکام نے  رواں سال حج منسوخ کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق سعودی وزارت حج و عمرہ کے سینئر عہدیدار کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے کیسز ایک لاکھ سے زائد ہونے کے بعد حکام رواں سال حج منسوخ کرنے پر غور کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سعودی حکام معاملے کا باریکی سے جائزہ لے رہے ہیں اور مختلف پہلوؤں پر غور کیا جارہا ہے، جبکہ باضابطہ فیصلہ ایک ہفتے کے اندر کر لیا جائے گا۔

News Code 1900888

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 12 =