پاکستانی سکیورٹی فورسز کا 2 بھارتی جاسوسوں کو گرفتار کرنے کا دعوی

پاکستانی سکیورٹی فورسز نے گلگت بلتستان سے2 بھارتی جاسوسوں کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی سکیورٹی فورسز نے گلگت بلتستان سے2 بھارتی جاسوسوں کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق گلگت بلتستان پولیس کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے 2 بھارتی جاسوس گرفتار کئے ہیں، جن میں نور محمد وانی اور فیروز احمد لون شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق گرفتار بھارتی جاسوسوں کا تعلق مقبوضہ کشمیر سے ہے اور دونوں کو بھارت نے زبردستی لائن آف کنٹرول (ایل او سی)  عبور کرائی تھی۔

پولیس کے مطابق دونوں جاسوسوں نے اعتراف کیا ہے کہ وہ پاکستان میں جاسوسی کے لیے داخل ہوئے تھے اور انہیں بھارت نے ڈرا دھمکا کر پاکستان میں جاسوسی کے لیے بھیجا تھا۔

News Code 1900865

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha