افغانستان میں نماز جمعہ کے دوران دھماکے سے امام جمعہ سمیت 4 افراد جاں بحق

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں وہابی دہشت گردوں نے جامع مسجد شیر شاہ سوری میں نماز جمعہ کے دوران دھماکہ کیا جس کے نتیجے میں امام سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے افغان ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں وہابی دہشت گردوں نے جامع مسجد شیر شاہ سوری میں نماز جمعہ کے دوران دھماکہ کیا جس کے نتیجے میں امام سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق کابل کے مغربی علاقے کی جامع مسجد شیر شاہ سوری میں نماز جمعہ کے دوران  وہابیوں سے منسلک دہشت گردوں نے دھماکہ کیا، جس کے نتیجے میں جامع مسجد کے امام عزیزاللہ سمیت 4 افراد ہلاک  اور متعدد زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

افغان وزارت داخلہ نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دھماکہ خیز مواد مسجد کے اندر ہی رکھا گیا تھا جو جمعہ کی نماز سے پہلے پھٹ گیا۔ واضح رہے کہ 2 جون کو بھی کابل ہی کی مسجد وزیراکبر خان  میں دھماکے سے امام مسجد محمد الیاس نیازی جاں بحق ہوگئے تھے۔

News Code 1900861

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 0 =