روس میں کورونا وائرس سے اب تک 6 ہزار 532 افراد ہلاک

روس میں کورونا وائرس سے اب تک 6 ہزار 532 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ اس مہلک وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 2 ہزار 436 ہو چکی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس میں کورونا وائرس سے  اب تک 6 ہزار 532 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ اس مہلک وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 2 ہزار 436 ہو چکی ہے ادھر برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 41 ہزار 279ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 91ہزار 409ہوچکی ہے۔ اسپین میں کورونا کے اب تک 2 لاکھ 89 ہزار 787مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں جب کہ اس وباء سے اموات 27 ہزار 136 ہو چکی ہیں۔

اٹلی میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 34 ہزار 167ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 2 لاکھ 36ہزار 142رپورٹ ہوئے ہیں۔

News Code 1900851

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 3 =