افغان  صدر کا مزید 2 ہزار طالبان دہشت گردوں کو آزاد کرنے کا اعلان

افغان صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ طالبان کے مزید 2 ہزار دہشت گرد قیدیوں کی رہائی کا عمل جلد مکمل کرلیا جائے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے خامہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغان صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ طالبان کے مزید 2 ہزار دہشت گرد قیدیوں کی رہائی کا عمل جلد مکمل کرلیا جائے گا۔ واشنگٹن میں قائم تھنک ٹینک سے ورچوئل خطاب میں انہوں نے کہا کہ طالبان بھی واضح کریں کہ وہ تمام قیدیوں کو رہا کریں گے۔

اشر ف غنی نے کہا کہ وہ قطر میں طالبان سے مذاکرات کرنے پر تیار ہیں۔واضح  رہے کہ افغان حکومت اب تک 3 ہزار طالبان قیدی رہا کر چکی ہے۔

News Code 1900849

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 0 =