امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 16ہزار سے زائد افراد ہلاک

امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 16ہزار 34 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ اس مہلک وائرس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 20 لاکھ 89ہزار 701ہو چکی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 16ہزار 34 افراد  ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ اس مہلک وائرس  سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 20 لاکھ 89ہزار 701ہو چکی ہے۔ امریکہ کے اسپتالوں اور قرنطینہ مراکز میں 11 لاکھ 57ہزار 561کورونا مریض زیرِ علاج ہیں جن میں سے 16 ہزار 827کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 8 لاکھ 16ہزار 86کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔ امریکہ اب تک دنیا میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں کورونا وائرس کے مریضوں اور ہلاکتوں کی تعداد  دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہے۔ کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں برازیل دوسرے نمبر پر ہے جہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد 8لاکھ 5ہزار 649تک  پہنچ چکی ہے جبکہ  اس وائرس سے 41 ہزار 58 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

News Code 1900848

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 0 =