بھارت میں کورونا وائرس سے اب تک 8 ہزار 501 افراد ہلاک

بھارت میں کورونا وائرس سے اب تک 8 ہزار501 ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 98ہزار 283ہو گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت میں کورونا وائرس سے اب تک 8 ہزار501 ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 98ہزار 283ہو گئی ہے۔ ادھر ترکی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 4 ہزار 763ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 1 لاکھ 74ہزار 23ہو گئے۔

 ایران میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی کل تعداد 8 ہزار 584 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 1 لاکھ 80 ہزار 156 ہو گئے۔

فرانس میں کورونا وائرس کے باعث مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 346ہوگئیں جبکہ کورونا کیسز 1 لاکھ 55 ہزار 561ہو گئے۔

سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 857رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 16ہزار 21تک جا پہنچی ہے۔

News Code 1900847

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 8 =