دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 4 لاکھ 23 ہزار سے زائد ہوگئی

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد75 لاکھ 97 ہزار 341 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 4 لاکھ 23 ہزار 844 افراد تک پہنچ گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد75 لاکھ 97 ہزار 341 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد  4 لاکھ 23 ہزار 844 افراد تک پہنچ گئی ہے۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 33 لاکھ 31 ہزار 960مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 53 ہزار 928 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 38لاکھ 41ہزار 537مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

امریکہ اب تک دنیا میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں کورونا وائرس کے مریضوں اور ہلاکتوں کی تعداد  دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہے۔

News Code 1900846

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 2 =