پاکستان میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 2463 تک پہنچ گئی

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 1 لاکھ 25ہزار 933 ہو چکی ہے، جبکہ اس مہلک وائرس سے مزید 107 مریضوں کے ہلاک ہونے کے بعد مرنے والے افراد کی کُل تعداد 2 ہزار 463تک جا پہنچی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 1 لاکھ 25ہزار 933 ہو چکی ہے، جبکہ اس مہلک وائرس  سے مزید 107 مریضوں کے ہلاک ہونے کے بعد مرنے  والے افراد کی کُل تعداد 2 ہزار 463تک جا پہنچی ہے۔ پاکستان میں  گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ ریکارڈ 6 ہزار 397مریض سامنے آگئے ۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں 28 ہزار344 ٹیسٹ کیے گئے، اس وائرس کے ملک میں 82ہزار 764مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جبکہ 40 ہزار 247مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد ایک بار پھر دوسرے صوبوں سے زیادہ47 ہزار382 ہو چکی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں بھی دیگر صوبوں سے زیادہ 890 ہو گئی ہیں۔

سندھ میں کورونا وائرس کے اب تک 46ہزار 828 مریض سامنے آئے ہیں، جبکہ 776 کورونا مریض جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 15 ہزار 787 ہو چکی ہے جبکہ اموات 632 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 7 ہزار 673 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 75 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 6 ہزار 236 کورونا وائرس کے متاثرہ مریض ہیں جبکہ 62 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

گلگت بلتستان میں 1 ہزار 30کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے 15 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

آزاد کشمیر میں کورونا کے اب تک 534 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اس وائرس سے 9 مریض ہلاک  ہو چکے ہیں۔

News Code 1900844

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 5 =