جنرل مارک ملی نے صدر ٹرمپ کے ساتھ چہل قدمی کرنے پر معذرت کرلی

امریکی فوج کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل مارک ملی نے واشنگٹن میں مظاہرین پر آنسو گیس کی شیلنگ کے بعد صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ چہل قدمی پر معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ماحول میں ان کی موجودگی سے یہ تاثر گیا کہ امریکی فوج ملکی سیاست میں ملوث ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی فوج کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل مارک ملی نے واشنگٹن میں مظاہرین پر آنسو گیس کی شیلنگ کے بعد صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ چہل قدمی پر معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ماحول میں ان کی موجودگی سے یہ تاثر گیا کہ امریکی فوج ملکی سیاست میں ملوث ہے۔ جنرل مارک ملی نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ کمیشنڈ افسر کی حیثیت سے اور وردی میں وہاں موجودگی وہ اپنی غلطی سمجھتے ہیں، انہیں سیاہ فام شہری جارج فلائیڈ کے سفاکانہ قتل پر غصہ ہے۔

انہوں نے صدر ٹرمپ کی اس تجویز کی پھر مخالفت کی کہ مظاہرین سے نمٹنے کے لیے ملک میں فوجی دستے تعینات کیے جائیں۔

وائٹ ہاؤس کے باہر جارج فلائیڈ کی موت پر یکم جون کے پرُامن مظاہرے پر شیلنگ کر کے اسے منتشر کیا گیا تھا، جس کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے وہاں کا دورہ کیا تھا، اس موقع پر جنرل ملی بھی موجود تھے۔

News Code 1900843

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 0 =