لاطینی امریکی ممالک میں کورونا سے 70 ہزار سے زائد افراد ہلاک

لاطینی امریکہ کے ملکوں میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ جاری ہے، برازیل سمیت مختلف لاطینی امریکی ملکوں میں مہلک کورونا وائرس سے 70 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ لاطینی امریکہ کے ملکوں میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ جاری ہے، برازیل سمیت مختلف لاطینی امریکی ملکوں میں مہلک کورونا وائرس سے 70 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

لاطینی ممالک میں کورونا وائرس سے برازیل سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، جہاں اس وقت 39 ہزار سے زائد اموات ہوچکی ہیں۔

کیسز بڑھنے کے باوجود برازیل کے معاشی حب ساؤ پولو میں دکانیں کھول دی گئی ہیں، مختلف شہروں میں شاپنگ مالز بھی کھل گئے ہیں۔

لاک ڈاؤن پر عمل درآمد کرانے کے لیے چلی کے دارالحکومت سینٹیاگو میں پولیس سڑکوں پر تعینات کردی گئی ہے، جہاں متاثرین کی تعداد ایک لاکھ 48 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

ارجنٹینا میں ایک دن میں مزید ایک ہزار کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 74 لاکھ 58 ہزار سے اوپر چلی گئی ہے، وائرس اب تک 4 لاکھ 19 ہزار سے زائد افرا دکی جان لےچکا ہے۔

News Code 1900842

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 10 =