مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کے صدر بشار اسد نے آبی وسائل کے وزیر حسین عرنوس کو شام کا نیا وزیر اعظم مقرر کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم حسین عرنوس نے سابق وزیر اعظم عماد خمیس کی جگہ وزارت عظمی کا عہدہ سنبھالا ہے۔ اور وہ آئندہ پارلیمانی انتخابات تک وزیر اعظم کے عہدے پر قائم رہیں گے۔ شام میں پارلیمانی انتخآبات 13 اپریل کو کورونا کی وجہ سے منسوخ کرکے اب 20 مئی 2020 کو کرانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

شام کے صدر بشار اسد نے آبی وسائل کے وزیر حسین عرنوس کو شام کا نیا وزیر اعظم مقرر کردیا ہے۔
News Code 1900841
آپ کا تبصرہ