مہر خبررساں ایجنسی نے آناتولی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترک پارلیمنٹ نے رات کو سڑکوں پر مسلح چوکیدار تعینات کرنے کے متنازع بل کی منظوری دے دی ہے۔ ذرائع کے مطابق اپوزیشن نے بل پر احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام کا مقصد صدر طیب اردوغان کی اپنی وفا دار ملیشیا قائم کرنا ہے۔
نئے قانون کے تحت چوکیدار رات کو سڑکوں پر گشت کر کے چوری چکاری اور چھینا جھپٹی کی وارداتوں کی روک تھام کر سکیں گے۔
چوکیدار مشتبہ افراد کو روک کر ان کی تلاشی بھی لے سکیں گے ، انہیں لگ بھگ پولیس کے برابر اختیارات حا صل ہوں گے ۔
آپ کا تبصرہ