سعودی عرب میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1 لاکھ 12 ہزار سے زائد ہوگئی

سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 819 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 12 ہزار 288 تک جا پہنچی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العربیہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 819 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 12 ہزار 288 تک جا پہنچی ہے۔ ادھر فرانس میں کورونا وائرس کے باعث مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 319 ہوگئیں جبکہ کورونا کیسز 1 لاکھ 55 ہزار 136 ہو گئے۔

چین جہاں دنیا میں کورونا کا پہلا کیس سامنے آیا تھا وہاں کورونا وائرس پر کافی حد تک قابو پایا جا چکا ہے اور روزانہ صرف چند نئے کورونا مریض سامنے آتے ہیں جبکہ اس سے اموات میں کافی عرصے سے کوئی اضافہ سامنے نہیں آیا ہے۔

چین میں کورونا مریضوں کی تعداد 83 ہزار 57 ہو چکی ہے اور اس سے ہونے والی اموات کی تعداد 4 ہزار 634 پر رکی ہوئی ہے۔

News Code 1900836

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 12 =