مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت میں کورونا وائرس سے 8 ہزار 115 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 87 ہزار 679 ہو گئی۔ بھارت میں بھی کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور وہ اس فہرست میں چھٹے نمبر پر آ گیا ہے۔
پیرو میں کورونا وائرس کے باعث 5 ہزار 903 ہلاکتیں اب تک ہو چکی ہیں جبکہ یہاں کورونا کیسز 2 لاکھ 8 ہزار 823 رپورٹ ہوئے ہیں۔
ایران میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی کل تعداد 8 ہزار 584 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 1 لاکھ 80 ہزار 156 ہو گئے۔
ترکی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 4 ہزار 746 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 1 لاکھ 73 ہزار 36 ہو گئے۔
آپ کا تبصرہ