برطانیہ میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 41 ہزار 128 ہوگئی

برطانیہ میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 41 ہزار 128 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 90 ہزار 143 ہوچکی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانیہ میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 41 ہزار 128 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 90 ہزار 143 ہوچکی ہے۔

ادھر روس میں  کورونا وائرس سے کل اموات 6 ہزار 532 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 2 ہزار 436 ہو چکی ہے۔

اسپین میں کورونا کے اب تک 2 لاکھ 89 ہزار 360 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں جب کہ اس وباء سے اموات 27 ہزار 136 ہو چکی ہیں۔

اٹلی میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 34 ہزار 114 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 2 لاکھ 35 ہزار 763 رپورٹ ہوئے ہیں۔

جرمنی میں کورونا سے کُل اموات کی تعداد 8 ہزار 844 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 1 لاکھ 86 ہزار 510 ہو گئے۔

News Code 1900832

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 3 =