امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 15 ہزار سے زائد افراد ہلاک

امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 15 ہزار 140 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ اس مہلک وائرس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 20 لاکھ 66 ہزار 611 ہو چکی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 15 ہزار 140 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ اس مہلک وائرس  سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 20 لاکھ 66 ہزار 611 ہو چکی ہے۔

امریکہ کے اسپتالوں اور قرنطینہ مراکز میں 11 لاکھ 42 ہزار 920 کورونا مریض زیرِ علاج ہیں جن میں سے 16 ہزار 838 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 8 لاکھ 8 ہزار 551 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں برازیل دوسرے نمبر پر ہے جہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد 7 لاکھ 75 ہزار 184 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس وائرس سے 39 ہزار 797  افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 74 لاکھ 82 ہزار 740 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 4 لاکھ 19 ہزار 494 ہو گئیں۔

News Code 1900830

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 13 =