دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 4 لاکھ 19 ہزار سے زائد ہوگئی

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 74 لاکھ 82 ہزار 740 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس مہلک وائرس سے ہلاکتیں 4 لاکھ 19 ہزار 494 ہو گئی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 74 لاکھ 82 ہزار 740 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس مہلک وائرس  سے ہلاکتیں 4 لاکھ 19 ہزار 494 ہو گئی ہیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 32 لاکھ 65 ہزار 100 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 53 ہزار 928 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 37 لاکھ 98 ہزار 146 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

امریکہ تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔

News Code 1900828

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 13 =